لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راوی روڈپر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سخت ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کو نہ روکنا متعلقہ پولیس کی غفلت ہے۔
غفلت کے ذمہ دار ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ آئندہ پتنگ بازی کی شکایت پرمتعلقہ ایس ایچ کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ زخمی شخص کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔