بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے دور میں پاکستان FATFکی گرے لسٹ میں دھکیلا گیا بلوچستان کی آزادی کےنعرےلگوانے پر آپ کو شرم آنی چاہیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خواجہ آصف کو کھری کھری سنادیں ‎

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے ہمیں FATFکا طعنہ دیا ،میں یہ کہنا چاہوں کا کہ تمہاری حکومت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں دھکیل کر گئی ہے ۔ ہمیں یہ طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں ہے ، یہی دعویٰ بجٹ کے دوران بھی کیا گیا تھا کہ ہم نے بجٹ پیش کیا

اور وہ منظور بھی ہوا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ طعنہ دیا جارہا ہے کہ اداروں کی آپس میں لڑایا جارہا ہے میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ آپ بتائیں اداروں کو کون متنازعہ بنا رہا ، ہندوستان کی بولیاں کون بول رہا ،پاکستان کے مفادات کو نقصان کون پہنچا رہا ہے ، بلوچستان میں ان کے پلیٹ فارم سے کھڑے ہو کر بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگوانے پر آپ سب کو شرم آنی چاہیے ،مجھے لگتا ہے کہ نریندر مودی کی روح اس پر منتقل ہو گئی ، آج ہندوستان کا بیانیے ان کی رگوں میں شامل ہو گیا ۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر سخت دِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسلام مخالف مہم کے معاملے پر اجتماعی فیصلہ ہونا چاہیے،اسلاموفوبیا بڑھتا ہوا ٹرینڈ ہے، وزیراعظم نے یو این تقریر میں کہا تھا رجحان پر قابو نہ پایا تو معاملات بگڑیں گے،رجحان نہ تھمنے سے آنے والے دنوں میں بھیانک واقعات رونما اور معصوم لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فرانس کے سفیر سے سفارتی سطح پراحتجاج کیا جائیگا، پاکستان کے عوام اورحکومت کے جذبات فرانسیسی سفیرکے سامنے رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکوں کے پروگرام کی کوشش کی، چارلی ہیبڈو کے مجوزہ پروگرام پر میں نے مذمتی بیان جاری کیا۔شاہ محمود نے کہا کہ اسلاموفوبیا بڑھتا ہوا ٹرینڈ ہے جس کی نشاندہی وزیراعظم عمران خان نے کی، وزیراعظم نے یو این تقریر میں کہا تھا کہ

رجحان پر قابو نہ پایا تو معاملات بگڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہولوکاسٹ کی صورتحال سامنے آئی تو مہذب معاشروں نے اس پر پابندی لگائی، وقت آگیا ہے کہ اس معاملے پر اجتماعی فیصلہ ہونا چاہیے، رجحان نہ تھمنے سے آنے والے دنوں میں بھیانک واقعات رونما اور معصوم لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مہذب ملکوں کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، نائیجریا میں

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں قرار داد پیش کروں گا جس کا مقصد مسلم امہ کو یکجا کرنا اور احساس دلانا ہے کہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے، قرارداد کا مقصد ایسی اشاعت پر قانونی طور پر پابندیاں لگوانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب کے ذریعے مشترکہ قرارداد لانے کا ارادہ ہے، مشترکہ قرارداد لانے کا مقصد ہے اسے اقوام متحدہ کے فورم سے بھی تائید ملے

جب کہ 15 مارچ کو عالمی یکجہتی کا دن منانے کی قرار داد پیش کی جائے گی۔دریں اثناء اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے،فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے،نفرت پر مبنی بیانیے میں روزافزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دنیا بھر کے

کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کریں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہوا کچھ عرصہ قبل چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے شائع کیے جس ہر پاکستان نے شدید احتجاج کیا اور سخت الفاظ میں مذمت کی،کبھی قرآن پاک کو جلانے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے رواں برس اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیے اور اسلاموفوبیا کے

خلاف آواز اٹھائی،جس طرح آپ کے علم میں ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکربرک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح آپ ہولوکاسٹ پر مبنی مواد کی اشاعت نہیں کرتے اسی طرح اسلام کے خلاف گستاخانہ مواد کی اشاعت کو بھی روکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں، میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اس حوالے سے ایک جامع قرارداد پیش کروں گا

جس میں 15 مارچ کا دن، اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر طے کرنے کی تجویز دیں گے،میں سمجھتا ہوں کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ فی الفور اسلام کے خلاف اس نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ آج نفرت کے جو بیج بوئے جا رہے ہیں ان کے نتائج شدید ہوں گے متشدد رویوں میں اضافہ ہو گا – اس سے معاشرے مزید تقسیم ہوں گے،ہم نے آج پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا ہے ہم ان کے ساتھ بھی احتجاج کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…