لاہور (نیوز ڈیسک) پولیس اہلکار نے اداکارہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا، یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار نے اداکارہ کی عزت لوٹ لی، اداکارہ نے پولیس اہلکار کے خلاف دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ میراتعلق شوبز سے ہے
اور کبیر نامی پولیس اہلکار مجھے ڈانس پارٹی کا کہہ کر ساتھ لے گیا اور نجی ہوٹل میں مجھے بے آبرو کردیا، خاتون نے بتایا کہ ملزم یہ گھناؤنا فعل کرنے کے بعد ہوٹل سے فرار ہو گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ پولیس لائن میں تعینات ہے۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ درخواست دینے والی متاثرہ خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی ایک شہری پر مقدمہ درج کروایا تھا، اس کے علاوہ اس اداکارہ کے خلاف بھی تھانہ سبزہ زار میں گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔ اس افسوسناک واقعہ پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ مانگ لی ہے اور ملزم اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے چنیوٹ میں یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیدیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔