کراچی(این این آئی) اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گیس سی این جی، پاور سیکٹر، انڈسٹری اور برآمدی شعبے کے لیے مہنگی کی گئی جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے
سی این جی 88 جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی کر دی گئی۔جنرل انڈسٹریل کے لیے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور برآمدی شعبے کے لیے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی ہوئی۔ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو مہنگی کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ، پاور اسٹیشنشز کے لیے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے ساتھ پاور کم سے کم چارجز میں بھی 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا۔اسی طرح آئی پی پیز کے لیے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی۔اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے ہو چکا ہے۔ گیس مہنگی ہونے کے بعد سی این جی، بجلی، کھاد کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔