نواز شریف اپنا نام بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کر لیں فیاض الحسن چوہان باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

26  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنا نام بھی ان لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کر لیں جن سے کل انہوں نے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم گزشتہ دس ماہ سے اپنے خاندان، کرپشن کے کھربوں ڈالرز

اور 100 سوٹ کیسوں سمیت لاپتہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مکس اچار پارٹی ایک سرکس کی طرح عوام کو محظوظ کرنے میں مصروف ہے، عوام پی ڈی ایم جلسے میں حواس باختہ قائدین کے ہوشربا انکشافات سے محظوظ ہو رہے ہیں ، پاکستانی سیاست میں چور دروازے سے داخل ہونے والے نواز شریف آج جمہوریت کے ٹھیکیدار بنے بیٹھے ہیں جب کہ سندھ کے وڈیروں کو شاید کوئی دوسرا حکمران بھی قبضہ مافیا ہی لگتا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کے ملک دوستی کے ڈرامے کا ڈراپ سین نزدیک آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس دن سے یہ ریاستی ادارے آزادانہ کام کر رہے ہیں، اپوزیشن کو لگتا ہے انکا مینڈیٹ چھن گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنا اصل ایجنڈا اور ملک دشمنی پر مبنی مکروہ عزائم بے نقاب کرنا شروع کر دیے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی کی بات کوئی محب وطن پاکستانی سیاستدان نہیں کر سکتا، صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ پی ڈی ایم کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام اور پوری دنیا میں پاکستان ایک معتبر ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، اس کی وجہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت اور بہترین سفارت کاری ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…