اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کی طویل ترین پرواز اڑان بھرنے کیلئے تیار

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور سٹی(این این آئی)لگ بھگ 19 گھنٹے کی دنیا کی طویل ترین پرواز اڑان بھرنے کیلئے تیارہے،اس فضائی کمپنی کی سنگاپور سے نیویارک کے درمیان دنیا کی طویل ترین پرواز آئندہ ماہ اڑان بھرے گی۔سنگا پور کے چیانگ ایئرپورٹ سے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے اس روٹ میں یہ پرواز 8287 ناٹیکل میل کا سفر طے کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق

اس سے قبل بھی دنیا کی طویل ترین پرواز کا اعزاز سنگاپور ایئرلائنز کے پاس ہی تھا، جو سنگاپور سے نیوجرسی کے قریب نی ورک تک جاتی ہے، جس کا فاصلہ 8285 ناٹیکل میل ہے۔سنگاپور ایئرلئانز سے قبل یہ اعزاز قطرائیرویز کے پاس تھا جو کہ دوہا سے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کے درمیان 9 ہزار میل کی نان اسٹاپ پرواز چلارہی ہے۔اس پرواز کا آغاز 2018 میں ہوا تھا جس کے لیے ایئربس اے 350-900 یو آر ایل کو استعمال کیا جارہا تھا، جبکہ بہترین کارکردگی کے لیے صرف بزنس کلاس اور پریمئیم اکانومی نشستیں ہی ان طیاروں میں دی گئی ہیں۔مگر سنگاپور سے نیویارک تک کے لیے ایئربس کے اے 350-900 ایکس ڈبلیو بی طیاروں کو استعمال کیا جائے گا جن میں 42 بزنس کلاس ، 24 پریمئیم اور 187 اکانومی نشستیں ہوں گی۔اس پرواز کا دورانیہ 18 گھنٹے 40 منٹ ہوگا اور ایک ہفتے میں 3 پروازیں ہوں گی جن کا آغاز 9 نومبر سے ہورہا ہے۔آسٹریلیا کی کمپنی قنطاس کی ایک تجرباتی پرواز نے گزشتہ سال 11 ہزار میل کا سفر طے کیا تھا مگر اس میں کوئی بھی مسافر موجود نہیں تھا تو اس کمرشل پرواز کا درجہ نہیں مل سکا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…