لاہور(این این آئی) تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا بحران کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہیں، ایسے حالات میں 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ذرائع کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا 860
روپے میں ملنے والا تھیلا کہیں دستیاب نہیں ہے۔ فائن آٹے کے ریٹ بھی ملز مالکان نے بڑھا دیئے ہیں۔ فائن کی بوری دوبارہ 6 ہزار روپے کی کر دی گئی ہے۔تندور مالکان نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں 8 روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ حکومت مناسب ریٹ پر روٹی فروخت کرنے کی اجازت دے۔