کراچی(آن لائن) کراچی میں ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔پابندی ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سفارش پر لگائی گئی۔خواتین،بچوں اور بوڑھوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے
جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور صحافیوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔تاہم ڈبل سواری کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کو سروس کارڈ اور صحافیوں کو پریس کارڈ اپنے پاس رکھنے ہوں گے اور طلب کرنے پر دکھانے ہوں گے۔