منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایف بی آر عملے کی ملی بھگت سے سینکڑوں ارب کی ٹیکس چوری، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے عملے کی ملی بھگت سے پانچ سال کے دوران1100 ارب روپے سے زائد ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کی جنرل انٹرنل آڈٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2015

سے 2019 کے دوران 1127 ارب سے زیادہ ٹیکس چوری کی گئی ہے جبکہ 1258 ارب کے بجائے 131 ارب 91 کروڑ ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 5 سال کے دوران 4193 ارب روپے سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے جبکہ ہزاروں کاروبارجعلسازی سے منافع نقصان میں بدلتے ہیں۔ 2017 میں سب سے زیادہ ٹیکس چوری ہوا۔رپورٹ کے مطابق عملے کی ملی بھگت سے ٹیکس چوری کی گئی جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پشاور اور سکھر میں بھی ٹیکس چوری کیا گیا ہے۔رپورٹ میں اسکینڈل میں ملوث ودہولڈنگ ایجنٹس کیخلاف کاروائی کی سفارش کرتے ہوئے زمہ داروں پر ڈیفالٹ، سرچارج، پینلٹی لگانے اور ریکوری کی سفارش کی گئی ہے اور آئی ٹی ونگ کو فراڈ کی روک تھام کیلئے سسٹم بہتر کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔علاوہ ازیں ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال سے بھی فراڈ اور جعل سازی پر وضاحت طلب کرلی ہے اورذمہ داری کا تعین کرکے ادارے کے ملازمین اور سپر وائزرز کیخلاف سخت کاروائی کی سفارش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…