منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اللہ کے مہمان عمرہ کرنیوالے زائرین کرونا وائرس سے مکمل محفوظ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ /ریاض(این این آئی)الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین میں کرونا کا کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اللہ کے مہمان اس وبا سے ابھی تک محفوظ ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق حرمین انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جنرل پریزیڈینسی کی طرف سے چار نکاتی ایگزیکٹو پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ان میں اہم ترین معتمرین اور زائرین کا تحفظ، مقدس مقامات کی صفائی، معتمرین کی آمد اور رضاراکانہ سرگرمیاں شامل ہیں۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے عمرہ مناسک کی مرحلہ وار بحالی پر سعودی عرب کی خدمات کو سراہا ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف العثیمین نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے تحفظ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے عمرہ کی بحالی کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی گئی ہدایات کو انتہائی مناسب اور معقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر میں آنے والے عمرہ زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔خیال رہے کہ سات ماہ کی بندش کے بعد گذشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عمرہ مناسک کا صحت کے سخت ایس او پیز کے تحت آغاز ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…