پشاور(آن لائن)پشاور سمیت صوبے بھر میں 1، 2اور 5روپے کے سکے کی شارٹ فعال پیدا ہو گئی ہے سکے نایاب ہونے کے باعث اس کے بلیک میں فروخت شروع ہو گئی ہے دکانوں میں سکے نہ ہونے کے باعث شہریوں اور تاجروں کے درمیان تکرار کے و اقعات رونماء ہو رہے ہیں پانچ روپے کا سکہ نہ ہونے کے باعث
پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں سے 15روپے کے بجائے 20روپے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر اس کی بلیک میں فروخت ہو رہی ہے شارٹ فعال پیدا ہونے کے باعث بینکوں میں لائنیں لگ چکی ہے سٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ 6مہینوں سے نئے سکے جاری نہیں کئے گئے ہیں