کراچی (این این آئی) حکومت کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج اور مظاہروں کے سلسلے میں حکمت عملی طے کر لی، پہلا مظاہرہ منگل کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے باہر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف
تحریک کی ریہرسل پیپلز پارٹی اکیلے کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں اتحادی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔احتجاج سے متعلق حکمت عملی فائنل ہوگئی ہے، بجلی اور گیس کی کمی کو جواز بنا کر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں۔ذرایع کے مطابق پہلا مظاہرہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے باہر کیا جائیگا، صوبائی وزرا اور صوبائی قیادت اس احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے، دوسرے مرحلے میں کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔