لاہور ( آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اے پی سی میں مودی، اجیت دوول، میجر گورو آریا کی زبان بولی، سابق وزیراعظم نے دشمن طاقتوں سے مطابقت کا ثبوت دیا، نواز شریف کی تقریر نے شہباز شریف کی 2 سالہ محنت کا گلا گھونٹ دیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کا کہنا تھا اے پی سی سے جنم لینے والی پی ڈی ایم پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ہے، ہمیشہ کی طرح نواز شریف اپنا الو سیدھا کرنے کے لیے اپوزیشن کا کندھا استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ایک طرف عسکری حکام سے ملاقاتیں اور دوسری جانب کینہ اور بغض و عناد کا اظہار اپوزیشن کی منافقت کا ثبوت ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا اے پی سے کے ذریعے عوام آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے منفی جذبات اور احساسات سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں، ملک دشمن طاقتوں کی گود میں پلنے والے کسی عنصر کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔