بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کاشرجیل انعام میمن کو بڑا ریلیف  اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

datetime 21  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔شرجیل میمن کی

اہلیہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ دبئی میں کاروبار کرتی ہیں اور کاروبار کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔درخواست میں شرجیل میمن کی اہلیہ نے کہا کہ وہ ضمانت حاصل کرنے سے پہلے دبئی میں ہی رہائش پذیر تھیں ، وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی جس پر جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں ہیں، تاحال ریفرنس میں ملزمان پر فردجرم بھی عائد نہیں ہوئی۔صدف شرجیل نے کہاکہ بیٹا برطانیہ میں زیر تعلیم ہے اس سلسلے میں بھی ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔اس موقع پر عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے صدف شرجیل کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی  جبکہ نیب کے وکیل کی جانب سے مخالفت کی گئی۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن اور فیملی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…