لاہور موٹروے کیس ، گجرپورہ میں قائم کرول چوکی سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے

20  ستمبر‬‮  2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے لاہور کے قریب واقع علاقے گجرپورہ میں قائم کرول پولیس چوکی کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس چوکی کی حدود میں لوٹ مار اور آبروریزی کے واقعات میں اضافے کی وجہ ناقص گشت ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطا بق کرول چوکی،

گجرپورہ کی حدود میں عام کو لوٹنے اور آبروریزی کے بڑھتے واقعات کے سلسلے میں مزید معلومات سامنے آئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ کرول جنگل میں متاثرہ خاتون کیس حکومت اور افسران کی بے حسی سے پیش آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرول چوکی گجر پورہ کے پاس گشت کے لیے سرکاری گاڑی نہ ہی سرکاری موٹر سائیکل میسر ہے، یہاں لوٹ مار اورآبروریزی کے واقعات میں اضافے کی وجہ ناقص گشت ہے، کرول چوکی کے 2 جوان صبح سے شام، باقی 2 رات کو پرائیوٹ موٹر سائیکل پر گشت کرتے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رنگ روڈ سے ملحقہ کرول چوکی پر 7 کلو میٹر علاقے کے لیے صرف 4 اہل کار تعینات ہیں، دوسری طرف کرول چوکی کی حدود میں 5 گاؤں، جنگل، اسٹیڈیم اور فیکٹریاں شامل ہیں۔خاتون سےآبروریزی میں ملوث ملزمان شیخوپورہ دریائے راوی کے راستے کرول جنگل آئے تھے۔کرول چوکی گیس سلنڈرز کے گودام کے اندر ایک کمرے پر قائم ہے، عموماً چوکی میں ڈیوٹی پر صرف ایک ہی اہل کار موجود ہوتا ہے جب کہ چوکی میں 4 اہل کار تعینات ہیں، پولیس اہل کار کا کہناہے کہ علاقے میں جرائم کی شرح زیادہ ہے، اس لیے چوکی میں اہل کاروں کی تعداد 10 سے 15 ہونی چاہیے۔اہل کار نے بتایا کہ ہمارے پاس گشت کے لیے کوئی سرکاری گاڑی یا موٹر سائیکل نہیں، علاقے میں پرائیویٹ بائیک پر گشت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…