اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان کی گڈ گورننس کا نیا نمونہ سامنے آیا ہے ۔ آج پنجاب کے پانچویںآئی جی کو گھر بجھوا دیا گیا ہے شعیب دستگیر کا قصور یہ ہے کہ وہ ن لیگ کے لوگوں کچلنے کی بجائے قانون کے مطابق کام کررہے تھے ۔
عمر شیخ کو ڈھونڈ کرسی سی پی او لاہور لگایا گیا ہے وہ لاہور کے اندر ن لیگ کے ورکرز کو ڈرائے دھمکائے ۔ انہیں گھروں سے اٹھا کر لائے ۔عظمی بخاری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کو بائی پاس کر ہٹایا گیا ،نیا پاکستان کے دعویداروں کو نہیں پتہ رول آف اتھارٹی کیا ہوتی ہے ، بادشاہ سلامت کا جو دل کرتا ہے وہ کرتے ہیں ، وہ جب بھی لاہورآتے ہیں ناشتے میں تین چار پولیس والے کھا جاتے ہیں ، لنچ میں تین چار سیکرٹریز کھا جاتے ہیں ، اس طریقے سے پنجاب کو چلایا جارہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیا سی سی پی او اس لیے لایا گیا تاکہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو آسانی کیساتھ کچل سکیں ۔ عمران خان صاحب کو سیاسی مخالفین کچلنے کیلئے کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو وہ دینے کیلئے ہیں ، لیکن یہ بھول ہے وزیراعظم عمران خان کی ،نہ تو ایسے سیاسی جذبے ختم ہوتے ہیں اور نہ ہی سیاسی ورکروں کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں یا پھر وفاق میں کوئی پروفیشنل آدمی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔