اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ روم میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کے تلاش پرترکی اور یونان کے بیچ کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے ، دونوں ممالک کا جنگی مشقوں کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ترکی پر پابندیاں لگانے کا عندیہ جاری کیا تھا
جس پر ترک صدر نے واضح کر دیا تھا کہ ہم آنے والے ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان نے کریٹ نامی جزیرے کے مشرق میں اپنی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، یونان کے فوجی مشقیں شروع کرنے کے ساتھ ہی ترک وزارت دفاع کی جانب سے اسی علاقے میں اپنی فوجی مشقیں علیحدہ سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے نئی تیل کے ذخائر کے دریافت کے بعد تمام دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے ۔ یونا ن کے چھ ایف سولہ فائٹر جیٹ آئے تو ترکی فضائیہ نے ان چھ فائٹر طیاروں کو نزدیک نہیں آنے دیا اور مار بھگایا ۔ اس کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے اعلان کیا کہ ہم ہر طرح کی دھمکیوں اور خطروں سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔ ترکش بحریہ کو اجازت دیدی گئی کہ ہماری حدود کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔