اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

میلانیا کی تقریر کا تمسخر اڑانے والوں کو خاتون اول کے حامیوں کا کرارا جواب

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے وائٹ ہاوس سے خطاب کے دوران لہجے کا مذاق اڑانے کے بعد اداکارہ بٹی مڈلر کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون اول نے ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوسرے روز وائٹ ہائوس کے روز گارڈن میں تقریر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے دوبارہ انتخابات کے لیے حمایت کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے امریکا کو خوابوں اور مواقعے کی سرزمین قرار دیا۔ ان کے خطاب پر ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض لیڈروں نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا اور تقریر پر نسل پرستانہ انداز میں اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ اس پر ری پبلیکن پارٹی کے رہ نمائوں نے ناقدین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ایسا لگتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کے خطاب سے ڈیموکریٹس کو کافی تکلیف پہنچی ہے۔ ڈیموکریٹس نے ہمیشہ ٹرمپ پر نسل پرستی کا الزام لگایا ہے ۔جیسا کہ اداکارہ بٹی مڈلر نے خاتون اول کی تقریر پر ٹویٹ کیاکہ اوہ مائی گاڈ ،یہ اب بھی انگریزی نہیں بول سکتیں۔ ان کی اس ٹویٹ پر شہریوں کی طرف سخت رد عمل سامنے آیا اور اسے نسل پرستانہ تبصرہ قرار دیا ۔ردعمل میں ریڈیو کی پیش کارہ دانا لوچ نے اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے جواب دیا: “ایک زبان بولنے والا غیر ملکی پانچ زبانیں بولنے والے تارکین وطن کا مذاق اڑاتا ہے۔اداکار جیمس ووڈس نے ٹویٹر پر لکھا کہ ڈیموکریٹس کی طرف سے امریکی خاتون اول کیاس کے لہجے پر طنز کیا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے لکھا کہ وہی لوگ جو ٹرمپ پر نسل پرستی کا الزام عاید کرتے ہیں۔ ان کے اپنے الفاظ میں نسل پرستی صاف دکھائی دیتی ہے۔ ایلے بیت اسٹوکی نے لکھا۔ کون جانتا تھا کہ فوبیا آپ کے پروں کے نیچے چھپا ہوا ہے۔سابق این بی اے پلیئر ریکس چیپ مین نے میلانیا ٹرمپ کے لباس کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے کیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…