اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں نے کرونا کیخلاف بڑی کامیابی ، متواتر ماسک کے استعمال اور ہاتھ دھونے کی زبردست ثمرات سامنے آگئے ۔ وزارت صحت ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے عالمی ادارہ صحات اور اے کے کیوں کے باہمی تعاون سے جولائی میں نیشنل اسٹڈی مکمل کی گئی ۔
ریسرچ میں حیران پاکستانیوں سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئیں ہیں ۔ ریسرچ کے مطابق لوگوں کے کرونا وائرس کیخلاف قائم اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی گئی جس کے مطابق 11فیصد پاکستانیوں نے مہلک وباء کیخلاف اینٹی باڈیز پیدا کر لیں ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسرچ اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہر دسواں پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈی صلاحیت قائم کرنے میں کامیاب ہے جب کہ اینٹی باڈی کی شرح زیادہ تر نوجوانوں میں بڑھی ہے اور بچوں اور بوڑھوں میں کم رہی ہے۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر میں بوڑھے افراد ہائی رسک پر ہوسکتے ہیں جب کہ قوت مدافعت کی کم شرح والے علاقے کورونا سےمتعلق ہائی رسک پر ہیں۔تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں کو دھونا اور ماسک کا استعمال جولائی میں 60 سے 70 فیصد تک رہا ہے۔