کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں قاری ایک بچی کو پانی کے پائپ کے ذریعے سزا دے رہا ہے۔ اس قاری نے کائنات کی عظیم ترین کتاب قرآن پاک پڑھانے کے لئے زمانہ جاہلیت کا انداز اپنا رکھا ہے۔ یہ ویڈیو مدرسہ خالد بن ولید، اورنگی ٹاؤن، مومن آباد، ضیاء الحق کالونی کراچی میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں پر ایک قاری بچیوں کو قرآن پاک پڑھا رہا ہے اور اس دوران وہ ایک بچی کو پانی کے پائپ
کے ذریعے خوفناک سزا دے رہا ہے۔ اس سزا پر وہ بچی رونے کے ساتھ ساتھ چیخ و پکار کر رہی ہے لیکن قاری اسے سزا دینے سے باز نہ آیا۔ اس موقع پر دوسری بچیاں بھی یہاں موجود ہے جو قرآن پاک پڑھنے میں مصروف ہیں۔ بچیاں تو پھول کی مانند ہوتی ہیں انہیں تو ایسی سزا دینے کے بجائے پیار سے پڑھانا چاہیے اور جتنا بچے اوربچیاں پیار سے سبق یاد کرتے ہیں اتنا شاید ایسی سزاؤں سے نہیں کر سکتے۔