لاہور( این این آئی)محکمہ سکولزایجوکیشن نے پانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا،رواں سال پیک کے تحت ہشتم کا امتحان منعقد نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولزایجوکیشن نے پانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیاجس کے تحت رواں سال پیک کے تحت ہشتم کا امتحان منعقد نہیں کیا جائے گا ۔ پیک کے تحت ہر سال
25 لاکھ بچوں کا امتحان لیا جاتا تھا،پنجاب ایگزمیشن کمیشن نے طلباو اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے صرف اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،طلبا کے سالانہ امتحانات سکولوں میں ہی منعقد کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ طلبااور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی سے سروے کرایا جائیگا،تھرڈ پارٹی تمام اضلاع کے منتخب سکولوں کے امتحانات منعقد کرے گی۔