واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو فراڈ کے الزام میں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا، انہوں نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن پر الزام ہے کہ
انہوں نے امریکا میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں ڈھائی کروڑ ڈالر کا فراڈ کیا۔ذرائع کے مطابق گرفتاری کے کچھ گھنٹے بعد ہی انہیں مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ۔عدالت نے 50 لاکھ ڈالر کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔