ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف  تحقیقات کا ایک نیا کھاتہ کھول لیا

datetime 21  اگست‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) نیب لاہور نے شراب لائسنس کے اجراء کے کیس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا ایک نیا کھاتہ کھول لیا ہے، نئے کھاتے کا تعلق ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر داخلی گیٹ وے بتایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مذکورہ منصوبے کے حوالے

سے ٹھوس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے محکمہ ایل ڈی اے اور ٹیپا سے زیر تعمیر گیٹ وے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ گیٹ وے منصوبے کی مجموعی مالیت اڑھائی کروڑ روپے تھی جو بنتے ہی بنتے 8 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جبکہ نیب نے اس بات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اڑھائی کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ 8 کروڑ روپے تک کیسے پہنچ گیا، ذرائع کے مطابق نہ صرف شراب لائسنس کا اجراء اور ٹھوکر نیاز بیگ گیٹ وے منصوبہ بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مبینہ طور پر اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لئے مختلف تعمیراتی ٹھیکے بھی دے رکھے ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مذکورہ منصوبے کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، نیب نے تحقیقات کا آغاز بعض ذرائع سے ملنے والی شکایات کی روشنی میں شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں ایل ڈی اے اور ٹیپا سے متعلقہ منصوبے سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…