اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد ائیر پورٹ کا وہ حصہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جو مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر نے تعمیر کیا

datetime 21  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیو ائیر پورٹ اسلام آباد کے سکینڈری رن وے میں بارش کے باعث دراڑیں پڑ چکیں ہیں جس کی وجہ سے رن وے نمبر 28آر کو طیاروں کی ٹیک آف اور لینڈنگ بند کر دی گئی ہے ۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے سیکنڈری رن وے میں کریکس کی

موجودگی پر رن وے نمبر 28 آرکو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کرکے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں شدید بارشوں کے باعث ائیر پورٹ کی چھت ٹپکنے اور سیلنگ فرش پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تو اور صارفین نے الزام عائد کیا تھاکہ ائیر پورٹ کی ناقص تعمیر میں مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر ملوث ہیں تاہم یہ بات درست نہیں تھی کیونکہ چوہدری منیر نے ائیر پورٹ کی عمارت نہیں بنائی بلکہ انہیں رن وے بنانے کا ٹھیکہ ملا تھا ۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل تیز آندھی کے باعث نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا تھا ،تیز ہواوں اور آندھی کے ساتھ طوفانی کے تاہم ساتھ ساتھ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہواتھا۔ذرائع کے مطابق آندھی کے باعث ناقص میٹریل سے بنی سیلنگ بھی ہواکا دبائوبرداشت نہیں کر سکی اور گرگئی اور لاؤنج میں شیشے کا گیٹ بھی ٹوٹ کر گرگیا جبکہ مسافروں کو جہاز کر پہنچانے والے بورڈنگ برج کو شدید نقصان پہنچا اور اس کی ٹین کی دیوار ایک طرف سے ٹوٹ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…