کراچی(آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مستر دکردیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی جعلی مینڈیٹ دکھانے کے لیے کراچی کو تقسیم کررہی ہے، فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔
مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کیا اس فیصلے سے متعلق عوام سے پوچھا گیا؟ اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ضرور کوئی مالی مفاد ہوگا ورنہ پیپلزپارٹی عوام کی بہتری کے لیے کبھی بھی نیا ضلع نہیں بنائے گی۔