اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر نرگس ماول والا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی سائنسدان ڈاکٹر نرگس ماول والا کو میسا چیوسیٹس یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسکول آف سائنس کی ڈین مقرر کردیا گیا ہے۔وہ اپنی ذمہ داریاں یکم ستمبر سے سنبھالنے والی
ماہر فلکی طبعیات نرگس ماول والا اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین ہوں گی۔لاہور میں پیدا اور کراچی میں پلی بڑھی نرگس ماول والا 2015ء سے ایم آئی ٹی میں شعبہ فزکس کی ایسوسی ایٹ ہیڈ ہیں۔انہوں نے خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی سے متعلق آئن اسٹائن کا نظریہ درست ثابت کیا تھا۔