لاہور (آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کوبروز پیر 17 اگست سے جزوی طورپرکھول دیا جائے گا۔اس حوالے سے طلباء اور عملے کو مکمل طور پر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔نیز یونیورسٹی ہاسٹل اور بسوں میں جراثیم کش سپرے کروا کر
ڈس انفیکٹ کر دیا گیا ہے۔فیس ماسک کے بغیر کسی بھی طالب علم کویونیورسٹی بس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اسکے علاوہ کوئی بھی طالب علم بغیر فیس ماسک کے یونیورسٹی میں داخل نہیں ہو سکے گا۔یاد رہے یونیورسٹی کو حکومت کی ہدایات کے بعد مارچ میں مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔