اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

شاہد آفریدی اور شعیب اختر تیاری کرتے رہ گئے جاوید میانداد نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سابق کپتان اور اسٹار بیٹسمین جاوید میانداد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پالیسیوں کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ میں آپ کاکپتان تھا آپ میرے کپتان نہیں تھے،میں سیاست میں آئوں گا اور بتائوں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے،اب میں سیاست پربھی بات کروں گا۔

صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہوں گا،کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا،میں نے ہی عمران کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں1992کے ورلڈ کپ کی ٹیم رکن جاوید میاں داد نے کہا کہ اللہ معاف کرے آپ پتہ نہیں کیا بن گئے ہیں۔لگ رہا ہے آپ خدا بنے بیٹھے ہو۔آپ کے علاوہ کوئی پاکستانی آکسفورڈ اور کیمبرج گیا ہی نہیں ہے۔جن لوگوں کو پی سی بی میں لائے ہیں ان کے بارے میں سوچو کہ کون کھا تا ہے اور کون نہیں،عمران خان کو ملک کا خیال ہی نہیں ہے۔انہوں نے احسان مانی کا نام لئے بغیر کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس نے آپ کی کیا مدد کی تھی۔آپ میرے گھر آکر وزیر اعظم بن کر گئے تھے۔وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں۔میرے دوست اب مجھے طعنے دیتے ہیں۔مجھے نہ آپ سے ملنے کی ضرورت ہے اور نہ آپ کے پاس آنے کی ضرورت ہے۔میں سب کو کہتا ہوں کہ پاکستانی بن کر رہو۔سرفراز احمد کے ساتھ سلوک درست نہیں ہے۔کراچی اور لاہور کی کرکٹ میں دوبارہ باتیں ہورہی ہیں یہ نقصان دہ چیز ہے۔جاوید میاں داد نے کہا کہ میں پاکستان آرمی کا شکر گزار ہوں جس نے ملک کو متحد رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان روز گار دے نہیں سکتے کھلاڑیوں کو بے روز گار کردیا ہے۔

کھلاڑی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔جیو اور جینے دو،پاکستانیوں اور پاکستان کو فروغ دے۔میری بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔جاوید میاں داد نے کہاکہ پاکستان میں عظیم کرکٹرز اور قابل کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز موجود ہیں پھر بیرون ملک سے لوگوں کو پاکستان لاکر کرکٹ چلانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔پی سی بی میں جاہل لوگ بیٹھے ہیں جنہیں کرکٹ کا پتہ نہیں ہے۔ایسے لوگوں کو کرکٹ کی الف ب کا پتہ نہیں ہے۔جو ملک کے لئے غلط کریں گے میں انہیں نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے پی سی بی چیئر مین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا براہ راست نام لینے سے گریزکیا اور کہا کہ اگر وہ چوری کرکے بھاگ جائیں گے تو انہیں کون پکڑے گا۔اگر پاکستان میں قابل لوگ نہیں ہیں تو پھر آپ باہر سے ضرور لائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…