منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ایک سیزن میں 18من سے زائد مچھلی کی پیداوار پاکستان کی معروف یونیورسٹی نے حیرت انگیز سسٹم متعارف کروادیا

datetime 11  اگست‬‮  2020 |

فیصل آباد  (آن لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے ماہرین نے مقامی طور پر بائیوفلوک ایکواکلچرکا ایسا سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے زیادہ رقبے پر پھیلے مچھلی کے کھلے تالاب کی نسبت صرف ایک مرلہ رقبے میں 6500لیٹر پانی کے تین پلاسٹک پونڈز معمولی لاگت میں

تیار کرکے ایک سیزن میں 18من سے زائد مچھلی پیدا کی جا سکے گی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ’ چیئرمین شعبہ وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈاکٹر حماد احمد خاں’ پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال کے ہمراہ بائیوفلوک ایکواکلچرپونڈزکا افتتاح کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کو اہم پیش رفت سے تعبیر کرتے ہوئے نچلی سطح پر مچھلی پیدا کرنے کیلئے قابل عمل منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں قائم کیاجانیوالا ایکواکلچریونٹ سرکاری سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہوگا جہاں عام تالاب کے مقابلہ میں کم رقبہ’ کم پانی اور خوراک کی 40فیصد بچت ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف 25ہزار روپے میں تیار ہونیوالے 10فٹ قطر کے پلاسٹک پونڈ کو دس سال سے زائد عرصہ تک کام میں لایا جا سکے گا جس سے ایک سیزن میں بیکٹریا سے پیدا ہونیوالی قدرتی خوراک کواستعما ل میں لاکر بڑی ہونیوالی چھ من سے زائد مچھلی پیدا کی جا سکے گی ۔ منصوبے کے روح رواں ڈاکٹر عبدالمتین نے بتایا کہ مذکورہ ٹیکنالوجی کے ذریعے وہ مچھلی کے روایتی تالاب سے بہت کم رقبے ‘سرمائے اور خوراک سے تیار ہونیوالی مچھلی مارکیٹ میں لائیں گے جس کی پیداواری لاگت بہت کم ہونے سے اس کاروبار سے وابستہ افراد کا منافع بڑھایا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…