سرینگر (این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ ہر کشمیری مسلمان کی آواز ہے کیونکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ ڈھڑکتے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کردہ ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ
پاکستان نے پانچ اگست کو کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہایکجہتی کیلئے جس بھر پور طریقے سے یوم استحصال منایا اس سے بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں لوگ انتہائی خوش ہیں۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ اس دن نے “ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے” کے نعرے کی مکمل گواہی دی جو بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا تخلیق کردہ ہے۔رپورٹ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مشہور قول ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ زمین پر کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کو الگ نہیں کر سکتی۔ ’’ کے ایم ایس ‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ پاکستان کے نئے سرکاری نقشے، جس میں پورے جموں و کشمیر کو مملکت خداداد پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے ، نے یہ حقیقت بھی ثابت کردی ہے کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔