اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلوی جنگلات میں آگ سے 3 ارب جانور ہلاک یا دربدر ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کی رپورٹ میں اہم انکشافات

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سال 20-2019 میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 3 ارب کوآلا، کینگروز اور دیگر مقامی جانور ہلاک یا دربد ہوئے۔خلیج ٹائمز میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس غیرمعمولی آگ کے نتیجے میں 3 ارب جانور ہلاک ہوئے یا متاثرہ علاقہ چھوڑ گئے اور یہ جدید تاریخ میں جنگلی حیات کی بدترین تباہی میں سے ایک ہے۔آسٹریلیا کی مختلف جامعات کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں کہا کہ جنگلی حیات میں 14 کروڑ 30 لاکھ ممالیہ، 2 ارب 46 کروڑ رینگنے والے جانوروں، 18 کروڑ پرندوں اور 5 کروڑ 10 لاکھ مینڈکوں کو متاثر کیا۔ رپورٹ کو یونیورسٹی آف سڈنی، یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز، یونیورسٹی آف نیو کاسل، چارلس اسٹرٹ یونیورسٹی اور کنزرویشن گروپ برڈ لائف آسٹریلیا کے سائنسدانوں کی جانب سے تیار کیا گیا۔اس تحقیق کے مصنفین میں سے ایک کرس ڈکمین کا کہنا تھا کہ اگرچہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آگ کی وجہ سے کتنے جانور مرے لیکن خوراک، پناہ گاہ اور شکاریوں سے تحفظ میں کمی کے باعث جو اس آگ سے بچ گئے ‘شاید ان کے لیے بھی بہت اچھا’ نہیں تھا۔خیال رہے کہ 2019 کے آخر اور 2020 کے آغاز میں آسٹریلیا بھر کے جنگلات اور خشک سالی سے متاثرہ زمین کا ایک لاکھ 15 ہزار اسکوائر کلومیٹرز سے زائد (44 ہزار اسکوائر میل) حصے پر آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…