دنیا بھر میں کوروناچھ لاکھ 15ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا بھارت میں ہر4میں سے ایک کے متاثرہونے کا خدشہ

22  جولائی  2020

نیویارک(این این آئی)کورونا وائرس دنیا کے چھ لاکھ پندرہ ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں لے گیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سرکاری سروے میں ہر چار میں سے ایک فرد کے کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے ایک کروڑ پچاس لاکھ کے قریب لوگ وبا سے متاثر ہیں۔ بھارت میں متاثرین بارہ لاکھ کے قریب پہنچ گئے۔ امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد انتالیس لاکھ اٹھاسی ہزار سے بڑھ گئی۔

دوسری جانب کورونا کا شکار برازیلین صدر بولسونارو نے متنازع دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین استعمال کرنے کے بعد اسے علاج کے لیے موزوں قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عمان میں پچیس جولائی سے دو ہفتے کے لاک ڈاون کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔ادھر آسٹریا میں کورونا کیسز بڑھنے پر بازاروں اور بینکوں میں شہریوں کو دوبارہ سے ماسک لگانے کا پابند کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…