اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

زوم ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپ بن گئی ویڈیو کالنگ ایپ کی مقبولیت میں اضافے کی خاص وجہ کیا بنی؟جانئے

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)زوم ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپ بن گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو (اپریل-جون) 2020 کے دوران 300 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ویڈیو کالنگ ایپ زوم کی مقبولیت میں اضافے کی

خاص وجہ عالمگیر وبا کووڈ-19 ہے جس کی وجہ سے تمام تر لوگ گھروں میں رہ کر آن لائن کام کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز سمیت دیگر اداروں میں آن لائن کلاسز اور میٹنگز کے لیے ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔زوم نے ایپل اسٹور پر بھی ٹک ٹاک ریکارڈ توڑ دیا جہاں ایپ کو 94 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جب کہ ٹک ٹاک کو 71 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا دوسری جانب اگر گوگل پلے اسٹور کی بات کی جائے تو یہاں ڈاؤن لوڈ کے اعتبار سے ٹک تاک ابھی بھی سرِ فہرست ہے جسے 225 ملین سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جبکہ پلے اسٹور پر زوم کو 200 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو بھارت میں 68 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جب کہ امریکا میں اسے 41 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…