گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں نوجوان نے شادی کے ایک روز بعد اپنی دلہن کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 3 ہفتوں بعد لاہور سے بھاگ کر واپس گھر پہنچ گئی، ملزم عثمان نے بیوی کو گھمانے کے بہانے لاہور میں فروخت کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ
اس کے شوہر نے لاہور میں اسے 3 لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔گجرانوالہ کے ڈی ایس پی نواز سیال کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کو فروخت کرنے اور خریدنے والے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔