بنوں (این این آ ئی ) لڑکی والوں کی طرف سے دوسری جگہ منگنی کی تیاری کا سن کر لڑکے نے لڑکی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ، پہلے لڑکی کو قتل کر دیا پھر اپنے آپ پر فائرنگ کرکے قصہ تمام کر دیا تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں فاطمہ خیل نیو بازار احمد خان کی رہائشی دختر دلنواز سے
تقریبا چار ماہ قبل بازار احمد خان کے رہائشی جان گل ولد خان نواز کی منگنی ہو چکی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹاٹ گئی تھی لڑکی والوں کی طرف سے دوسری جگہ منگنی کی بات ہو رہی تھی جس پر مسمی جان گل تیش میں آکر پہلے لڑکی کو گولی مار دی بعد میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔