جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

عرب ممالک میں 70 لاکھ افراد روزگار سے محروم

datetime 1  جون‬‮  2020 |

دبئی(این این آئی )بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے عرب ممالک میں کرونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران اور محنت مزدوری کے امکانات میں کمی کے نتیجے میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عرب ممالک میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 70 لاکھ سے زاید افراد روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب ممالک میں لیبر سے متعلق سرگرمیوں کے

امور کے ماہر مصطفیٰ سعید نے کہا کہ کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پوری دنیا میں تقریبا 10.7 فی صد کام کے اوقات ضائع ہوں گے جو کہ ہر ہفتے میں48 گھنٹوں کے نقصان کے تناسب سے 305 ملین ملازمتوں کے برابر ہے۔جہاں تک بیشتر عرب ممالک سمیت اس خطے کا تعلق ہے تو مصطفیٰ سعید نے کہا کہ اندازے کے مطابق دوسری سہ ماہی میں 7 لاکھ ملازمتوں کے روزگار چھن جانے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے حوالے سے اپنائی جانے والی پالیسیاں اور طریقہ کار دونوں نقصانات کی تلافی میں معاون ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کا بحران کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل کا ہے ، کیونکہ بے روزگاروں کی تعداد 18 سے 28 سال تک کی عمر کے 267 ملین نوجوانوں تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ تنظیم کی حالیہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحرانی خطے میں نوجوانوں کی تعداد 40 لاکھ کے قریب ہے اور ان کی ملازمت سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…