پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

طیارے کے کریش پر سیاست، حیرت انگیز انکشافات کر دیئے گئے

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)ونگ کمانڈ ریٹائرڈ عاصم نواز نے کہا ہے کہ طیارے کے کریش پر سیاست کی جا رہی ہے، ہم لاشوں پر سیاست کرنے کے عادی ہیں۔عاصم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور انویسٹی گیشن بورڈ کو مل کر تحقیقات کرنی چاہئیں،

2 بج کر 32 منٹ پر طیارہ 4 ہزار سے 2 ہزارفٹ کی بلندی پر آیا، 260 ناٹ کی رفتار پر طیارہ لینڈ نہیں کرسکتا، 260 ناٹ کی رفتار طیارے کیرن وے پر آنے کی وجہ نہیں بنتی تھی۔ونگ کمانڈر ریٹائرڈ نسیم احمد نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس ڈیٹا ڈی کوڈ کرنے کی پوری صلاحیت ہے، انویسٹیگیشن ٹیم کو چاہیے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول برقرار ر کھیں، جلد بازی نہ کریں۔نسیم احمد نے کہا کہ انویسٹی گیشن پر زیادہ ا عتراضات نہ کیے جائیں، سب مل کر کام کریں، طیارہ حادثے کی انویسٹی گیشن میں عالمی معیار کے مطابق ایک سال لگتا ہے، طیارہ حادثے کی انویسٹیگیشن کی عبوری رپورٹ شائع ہونی چاہیے۔دوسری جانب کیپٹن عمران ناریجو کا کہنا ہے کہ جس طرح سے طیارے کے پارٹس غائب ہوئے، وہ شکوک و شبہات پید کر رہے ہیں، قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ طیارہ 250 ناٹ پر تھا، اس طرح کی قیاس آرائیاں میں بھی کرسکتا ہوں۔کیپٹن عمران کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے کہا تھا تحقیقاتی بورڈ متوازن نہیں ہے، طیارے کا اہم حصہ لا پتہ ہونے باعث تشویش ہے، تحقیقات میں پالپا کو بھی شامل کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…