اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت کا فیصلہ کیا گیا، اس اجلاس کے دوران تکنیکی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات اور سپارکو کے افسران بھی موجود تھے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی تمام شہادتوں کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے فیصلہ سنایا کہ شوال کا چاند نظرآ گیا ہے اس لئے یکم شوال بروز اتوار
24 مئی کو ہو گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ 22 مئی کی رات 10 بج کر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے عید الفطر کا چاند واضح نظر آجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں آج چاند 7 بجکر 36منٹ سے 8 بجکر 15منٹ تک چاند دیکھا جاسکتا ہے جس کی عمر 20 گھنٹے کی ہوگی جب کہ پشاور میں آج بھی چاند نظرآنے کا امکان نہیں۔