اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آگئے ،ایک دن میں ریکارڈ 104 نئے پازیٹو کیسز سامنے آگئے، ذرائع کے مطابق نئے پازیٹو کیسز میں 61 مرد اور 43 خواتین شامل ہیں ۔اسلام آباد میں اب تک کسی ایک دن میں یہ سب سے زیادہ کیسز
سامنے آئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں بارہ کہو 8 ،I-10/1 میں بھی 8 کیسزجبکہ شاہ اللہ دتہ میں 6, سیکٹر I-9/4 میں 5, سیکٹر I-10/4 میں 4, سیکٹر G-8/4 میں 4 پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں ۔ پانچ سیکٹرز میں دو دو کیسز اور 43 سیکٹرز/علاقوں میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔