اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حادثے کا شکار ہونے والے معروف سرائیکی گلوکار نواز فرید سانول حیدرآبا دمیں انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز فرید سانول لاک ڈاؤن کے باعث موٹرسائیکل پر کوٹلہ موسیٰ خان سے کراچی آ رہے تھے کہ اس دوران حیدرآباد کےقریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، انہیں علاج کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔سرائیکی گلوکار بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے کوٹلہ موسیٰ خان کے رہائشی تھے، نواز فرید سانول کراچی میں سرائیکی لوک گیت گاتے اور رکشہ چلاتےتھے۔