ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کی پہلی25سالہ سکھ خاتون صحافی نےبرطانوی ایوارڈ جیت لیا کیا آپ جانتے ہیں یہ پاکستانی خاتون کون ہیں اور انہیں یہ ایوارڈ کس چیز کومنظر عام پر لانےکے اعتراف میں دیا گیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی نے برطانوی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ، 25سالہ منمیت کور کو عالمی شہرت یافتہ ایوارڈ 100سکھ شخصیات میں منتخب کر لیا گیا ، پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی و سماجی کارکن منمیت کور کو برطانیہ میں

انڈر 30ایوارڈ ’’100بااثر سکھ شخصیات ‘‘ میں شامل کر لیا گیا ۔ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی 25سالہ منمیت کور اپنا ایورڈ آئندہ برس برطانیہ میں تقریب میں ھاصل کریں گی ، منمیت کور نے سوشل سائنسز میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ، کمپوٹر اکیڈمی میں بطور ایڈمنسٹریٹر تین سال سے خدمات سرانجام دی چکی ہیں، اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران منمیت نے اقلیتی برداری کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ، منمیت نے خواتین کے حقوق ، سماجی مسائل اور خواتین پر جبری تشدد پر بھی کافی کام کیا ہے ، اقلیتوں کے حقوق اجاگر کرنے پر منمیت کو مقامی سطح پر بھی ایوارڈ مل چکے ہیں ، من میت کور نے کہا ہے کہ میرے لیے بہت خوشی کا وقت ہے کہ دنیا میں سکھوں کے بڑے ایوارڈ کی کیٹگری میں میرا نام بھی آیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…