جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

خوراک نہ ملنے پر70تارکین وطن بھارتی قرنطینہ مراکز سےفرار

datetime 10  مئی‬‮  2020 |

پٹنا (این این آئی)بھارت میں کرونا کی وبا کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کو خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی قلت کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے کرونا کے مشتبہ مریض وہاں سے بھاگنے لگے۔

بھاتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نوڈا میں خوراک کی قلت کا شکار لگ بھگ 70 افراد قرنطینہ مرکز سے فرار ہوگئے ۔یہ مفرور ہزاروں تارکین وطن مزدوروں میں شامل ہیں جو 25 مارچ کو کرونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈائون کے بعد بھارت کے شہروں سے نکل گئے تھے۔ شہر چھوڑنے کے بعد یہ مزدور اپنے گائوں واپس جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ کر قرنطین کردی تھا۔مقامی ٹیلی ویڑن نے مرکز سے فرار ہونے والے تارکین وطن کی تصاویر نشر کیں۔ ریاست کے دارالحکومت پٹنا سے 90 کلومیٹر دور ضلع نوڈا میں واقع سرڈالا کمپلیکس کے آدرش بورڈنگ اسکول میں 150 سے زیادہ تارکین وطن کو قرنطین کیا گیا تھا۔اسی تناظر میں ضلعی جج یشپال مینا نے بتایا کہ 50 تارکین وطن قرنطینہ سے فرار ہوگئے ۔ ان میں کرونا کا مصدقہ مریض بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرار ہونے والے کم از کم 15 افراد مل گئے اور وہ مرکز میں واپس آئے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…