مانٹریال(آن لائن)کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ روز کہا ہے کہ چین سے درآمد کئے جانے والے ایک ملین کے این 95ماسک اپنے معیار پر پورا نہیں اترے ہیں اور اس وجہ سے کروناوائرس کی عالمی وباء کے دوران اگلے صفوں میں موجود صحت اہلکاروں کو نہیں دئیے گئے ہیں۔ایک ترجمان نے فرانسیسی خبررساںادارے کو بتایا کہ
کینیڈا کے صحت عامہ کے ادارے نے تقریباً ایک ملین کے این 95ماسکز کو حفظان صحت کے معیار کے موافق نہیں پایا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان ماسکز کو صوبوں اور علاقوں میں حفظان صحت کے لئے اگلی صفوں میں موجود اہلکاوں کو نہیں دیا گیا ہے، اور انھیں محکمہ صحت سے باہر استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔