واشنگٹن(این این آئی) سائنسدانوں نے کہاہے کہ مغربی امریکہ کی تاریخ میں آنے والی بدترین خشک قحط جیسی صورت حال ایک مرتبہ پھر پیدا ہو رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق کار نے میگا ڈراوٹ( بڑی خشک سالی )کا نام دیا اورکہاکہ اس نے اس خطے کو 2000ر سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی گو کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا باعث بن رہی ہے لیکن اس نے خشک سالی کو زیادہ شدید کر دیا ہے۔کچھ تحقیق کار وں نے اس بارے میں احتیاط برتی اورکہاکہ اس خطے میں پیدا ہونے والی اس صورت حال کو میگا ڈراوٹ قرار دینا قبل از وقت ہو گا۔ایک نئے تحقیقاتی مکالے کے مطابق شمالی امریکہ میںمیگا ڈاروٹ کا مطلب کئی دہائیوں پر محیط ایک ایسی صورت حال ہے جس میں کچھ ایسے طویل اور شدید دورانیے بھی آ سکتے ہیں جو انیسویں اور بیسویں صدی میں مشاہدے میں نہیں آئے۔اس مکالے کے مصنفین نے کہا کہ مغربی امریکہ میں نویں صدی کے شروع ہونے سے لے کر سنہ 2018 تک خشک سالی کے 40 دور آ چکے ہیں۔ان میں سے چار ایسے دور تھے جو کہ سنگینی کے اعتبار سے میگا ڈراوٹ پر پورے اترتے ہیں۔ یہ نویں، بارہویں، تیرہویں اور سولہویں صدی میں آئے تھے۔