نئی دہلی (آن لائن)اسرائیلی تاریخ داں پروفیسر یوول نوواہ حریری نے مودی سرکار کی مسلمان دشمن پالیسی کو بے نقاب کر دیا۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی تاریخ داں پروفیسر نوواہ حریری نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے نام پر مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
ایسا نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی شہریوں سے اپیل ہے کہ مسلمانوں کو اس وباء کا الزام نہ دیا جائے، یہ وقت نفرت پھیلانے کا نہیں، مل کر ہی اس موذی مرض سے نمٹا جاسکتا ہے۔اسرائیلی تاریخ داں نے کہا کہ میں یہ بات لوگوں سے زور دے کر کہوں گا کہ وہ نفرت سے نہیں، یکجہتی کے ساتھ عمل کریں۔ان کا کہنا ہے کہ دیگر ملکوں کے ساتھ بھی اور بھارت میں موجود مختلف برادریوں کے ساتھ بھی، بعض خبریں سْن کر مجھے بہت پریشانی ہوئی کہ کچھ لوگ اقلیتوں پر وباء کا الزام دھر رہے ہیں، خاص کر مسلم اقلیت پر۔پروفیسر یوول نوواہ حریری نے مزید کہا کہ لوگ یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ یہ سوچی سمجھی دہشت گردی ہے، لوگ اس وباء کو پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بالکل بکواس اور نہایت خطرناک بات ہے، اس وقت ہمیں نفرت نہیں، لوگوں کے درمیان یک جہتی اور محبت کی ضرورت ہے۔پروفیسر یوول نوواہ حریری نے مزید کہا کہ لوگ یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ یہ سوچی سمجھی دہشت گردی ہے، لوگ اس وباء کو پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بالکل بکواس اور نہایت خطرناک بات ہے، اس وقت ہمیں نفرت نہیں، لوگوں کے درمیان یک جہتی اور محبت کی ضرورت ہے۔