واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں متعدی امراض کے سرکاری ماہر ڈاکٹر اینتھونی فائوچی نے کہاہے کہ ملک میں کورونا کے خدشے کے پیشِ نظر آغاز میں اقدامات اٹھا کر جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔انھوں نے یہ بات امریکی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے آغاز میں ہی سب کچھ بند کر دیا ہوتا تو شاید صورتحال کچھ بہتر ہوتی۔
تاہم انھوں نیکہا کہ یہ فیصلے لینا بہت پیچیدہ عمل ہے۔امریکہ میں اب تک پانچ لاکھ 47 ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ملک میں اموات کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ڈاکٹر فاچی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں کچھ علاقوں میں معمول کی سرگرمیاں مئی کے آغاز تک بحال ہو جائیں گی۔