دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے لئے ہمیں پاکستانی شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اتوار کو پاکستانی قونصل خانہ دبئی نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستانی شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی جاری ہے، ہم حکومت پاکستان سے شہریوں کی وطن واپسی کی اجازت کے منتظر ہیں جو کہ جلد متوقع ہے۔پاکستانی قونصل خانہ کے مطابق حکومت پاکستانی کی اجازت
کے بعد ہماری خصوصی فلائٹس شروع ہو جائیں گی۔ بیان میں کہاگیاکہ خصوصی فلائٹس کے شروع ہونے پر دبئی میں پھنسے پاکستانیوں آگاہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہاں قرنطینہ کی سہولیات بہت کم ہیں اس لئے ابھی ہم ان پاکستانیوں کو یہاں نہیں بلا سکتے، دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو واپس نہ بلانے والے ممالک کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔