ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مصر میں ایک فن کار نے آبائی قبرستان کرونا مہلوکین کے لیے کھول دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصرمیں جہاں کچھ لوگوں نے کرونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تدفین کی مخالفت میں احتجاج کیا ہے وہاں ایک مشہور فلمی شخصیت اور فن کار عمر سعد نے اپنا آبائی قبرستان کرونا کے مہلوکین اور طبی عملے کے فوت ہونے والے ارکان کی تدفین کے لیے کھول دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فن کار عمرسعد کی طرف سے کرونا کے مہلوکین کے لیے آبائی قبرستان کھولنے کی اجازت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری طرف گذشتہ روز مصر کی الدقھلیہ گورنری میں ایک خاتون ڈاکٹر کی کرونا وائرس سے موت کے بعد اسے مقامی قبرستان میں دفن کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس نے تدفین کی مخالفت اور مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جب کہ فوت ہونے والی خاتون ڈاکٹر کو محفوظ طریقے سے دفن کر دیا گیا ہے۔عمر سعد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیومیں کہا  کہ میں الدقھلیہ گورنری میں پیش آنے والے واقع پر تبصرہ کرنا پسند نہیں کرتا۔ میں درجہ اول کا ایک فن کار ہوں اور میری اپنی محدود ذمہ داریاں ہیں۔عمر سعد نے وضاحت کی کہ جو شخص کسی کے میت کو دفن کرنیکی مخالفت کرتا ہے اس میں انسانیت کی کمی ہوسکتی ہے۔ میت کی تکریم ہم سب کی تربیت کا حصہ ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…