جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

کووڈ 19کی روک تھام کیلئے گوگل اور ایپل کا مشترکہ منصوبہ سامنے آگیا

datetime 11  اپریل‬‮  2020 |

نیویارک(این این آئی)گوگل اور ایپل نے اعلان کیا ہے کہ دونوں کمپنیاں مل کر دنیا بھر کی حکومتوں اور صحت کے اداروں کو کورونا وائرس کے پھیلائو کی ٹریکنگ میں مدد دیں گی اور اس کے لیے بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔دونوں کمپنیوں کے انجینئرز مل کر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ فونز میں ایک ایسے حل کو متعارف کرائیں گے جو پبلک ہیلتھ حکام کی ایپس سے رابطے میں رہے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے ایک اپلیکشن پروگرامنگ انٹرفیس یا اے پی آئیز کا سیٹ جاری کیا جارہا ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او یاس کے درمیان انٹرآپریبیلیٹی کو ان ایبل کردے گا۔آئندہ چند ہفتوں میں ایپل اور گوگل کی جانب سے ایک وسیع پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا جو بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کی مدد سے وائرس کے پھیلائو کو ٹریک کرے گا اور اس کے دوران صارفین کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے گا۔اس نئے بلیو ٹوتھ پروٹوکول کو کانٹیکٹ ٹریسنگ کا نام دیا جارہا ہے، جو اسمارٹ فون کے ذریعے صارفین کو آگاہ کرے گا کہ وہ کسی متاثرہ فرد سے رابطے میں آئے ہیں۔ایپل کے سی ای او ٹم کک کے مطابق اس عمل میں شفافیت اور صارفین کی مرضی کو مدنظر رکھا جائے گا۔ایپل کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے لیے صارفین کی لوکیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔‎دستاویز میں بتایا گیا کہ ڈیوائس میں موجود آن بورڈ ریڈیوز مختصر رینج پر ایک گمنام آئی ڈی کو ٹرانسمیٹ کریں گے، اور سرورز صارف کے آخری 14 دن کی آئی ڈیز کو دیگر ڈیوائسز سے میچ کریں گے، جس کے ہیے دونوں ڈیوائسز کتنے وقت تک پاس رہی اور کتنی قریب رہی، جیسے امور کو دیکھا جائے گا۔اگر یہ معلوم ہوگیا کہ صارف سے رابطے میں رہنے والے دوسرے فرد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تو اسے نوٹیفکیشن سے آگاہ کیا جائے گا ، تاکہ وہ ٹیسٹ اور قرنطینہ جیسے اقدامات پر عمل کرسکے۔اس پراجیکٹ پر دونوں کمپنیوں نے 2 ہفتے قبل کام شروع کیا تھا اور یہ 2 مراحل پر کام کرے گا۔پہلے مرحلے میں

اے پی آئی کو مئی کے وسط میں جاری کیا جائے گا جو کہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس کے ساتھ کام کرے گا۔کمپنیوں کا کہنا تھا کہ اس اے پی آئی کا استعمال اور ایپس سے منسلک کرنا آسان ہے اور اس کی مدد سے ایپس صارفین کی مرضی سے کانٹیکٹ ٹریسنگ کرسکیں گی۔دوسرے مرحلے میں زیادہ موثر طریقے کو استعمال کرکے آپریٹنگ سسٹم کی سطح پر کانٹیکٹ ٹریسنگ کی جائے گی، جس کے لیے

کسی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ مرحلہ آئندہ چندماہ میں شروع ہوگا۔کمپنیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایپل اور گوگل میں تمام افراد مانتے ہیں کہ اس وقت اکٹھے کام کرنے سے زیادہ ضروری کچھ نہیں تاکہ دنیا کو درپیش اہم ترین مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔بیان میں کہا گیا کہ قریبی تعاون، ڈویلپرز، حکومتوں اور اداروں کے ساتھ شراکت داری سے ہمیں توقع ہے کہ ٹیکنالوجی کی طاقت سے ہم دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کرکے کووڈ 19 کے پھیلنے کے عمل کو سست کرسکیں گے۔‎



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…