ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

کلوروکوئن سے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اگلے ہفتے سے جتنے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوں گے اتنے صحت یاب ہو کر گھر واپس جا رہے ہوں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے خوشخبری سنا دی

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کلوروکوئن سے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، یہ بات وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہی، انہوں نے ا یک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ کلوروکوئن سے صحت یاب لوگوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں امید رکھتی ہوں کہ اگلے ہفتے سے جتنے لوگ داخل ہوں گے اتنے ہی صحت یاب ہوکر گھر واپس جا رہے ہوں گے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ دنیا میں ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے تجربات اور ٹرائل ہو رہے ہیں، لیکن ہم نے تو فوری ملیریا کی دوا کلوروکوئن مریضوں کو دینا شروع کر دی تھی۔ جن میں تھوڑی سی بھی علامات تھیں انہیں بھی یہ دوا دی گئی، انہوں نے کہا کہ ابھی ہم دوائی کے اثرات دیکھ رہے ہیں کہ اس کے علاج پرکتنے تیز اثرات پڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزآڈیٹوریم میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے دو وارڈزکادورہ کیا۔اس موقع پرپرنسپل سمزپروفیسرمحمودایاز، ایم ایس ڈاکٹرافتخار ودیگرفیکلٹی ممبران موجودتھے۔ پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایازنے صوبائی وزیرصحت کوکوروناوائرس کے کنفرم مریضوں کیلئے مہیاکی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نرسزکے تربیتی سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال سے تشویشناک حالت میں مریضوں کومختص وارڈزمیں منتقل کیاجائے گا۔ سمزآڈیٹوریم میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت کے مریضوں کیلئے بتیس بستروں پرمشتمل طبی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ہربسترپرمریض کی سہولت کی خاطروینٹی لیٹرزودیگرطبی سامان نصب کیاگیاہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ سمزآڈیٹوریم میں ایکسپوسنٹرسے تشویشناک حالت میں آنے والے مریضوں کوالگ اینٹری سے وارڈمیں لایاجائے گا۔

کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کے حوصلے بلندہیں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے تمام ڈاکٹرزکوحفاظتی سامان مہیاکیاجاچکاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم کوروناوائرس کے خلاف جنگ کوجیتناہے۔ بزرگ شہری اپنی صحت اورخوراک کاخاص خیال رکھیں۔ عوام گھروں میں محدوداوراحتیاطی تدابیراپناکرکوروناوائرس کابہترین مقابلہ کرسکتے ہیں۔ حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…